top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم؛ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہونے والا بیکری مالک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا


جہلم(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہونے والا بیکری مالک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کالا گوجراں میں دو ڈاکوؤں نے بیکری میں داخل ہو کر لوٹنے کی کوشش کی جس پر بیکری مالک نے آگے سے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے بیکری مالک حافظ بلال شدید زخمی ہوگیا ۔ حافظ بلال کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال میں ریفر کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ۔ پولیس کے مطابق ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page