جہلم(ظہیر عباس۔Jhelumnews.uk) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا پی ایم اے ہاؤس میں ''مہربانی شاپ'' کا افتتاح، مہربانی شاپ کا مقصد معاشرے میں مہربانی کے تصور کو عام کرنا اور ضرورت مندوں کی ضرورت بنا مانگے پوری کرنا ہے، شاپ میں شہری عطیہ کردہ کپڑے اور جوتے چھوڑ جاتے ہیں اور ضرورت مند اپنی ضرورت اور پسند کے مطابق وہاں سے چیزیں لے جاتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہربانی شاپ قا?م کرنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ صاحب ثروت لوگ اپنی ضرورت سے زا?د اشیا یہاں پر لاکر رکھیں جہاں سے غریب اور ضرورت مند افراد اپنی ضرورت اور پسند کی اشیا حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا مہربانی شاپ کی اہم اور خاص بات یہ ہے کہ اس میں نہ ہی دینے والے کو پتا ہو گا کہ وہ کسے دے رہا ہے اور نہ ہی لینے والے کو پتا چلے گا کہ اس کو کس نے دیا ہے، جس سے بہتر اندار میں مستحق افراد کی مدد کی جا سکے گی۔ مہربانی شاپ میں قابل استعمال کپڑے، جوتے، بچوں کے کھلونے، جیولری، نیز کھانے پینے کی تمام اشیاء بھی جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی 25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...
0
bottom of page
Comments