top of page

جہلم:ڈپٹی کمشنر کا علی الصبح محلہ سلیمان پارس، باغ محلہ، سٹیڈیم، ریور روڈ سمیت شہر کا ہنگامی دورہ

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا علی الصبح محلہ سلیمان پارس، باغ محلہ، سٹیڈیم، ریور روڈ سمیت شہر کے دیگر علاقوں کا ہنگامی دورہ، علاقے میں صفائی کی صورتحال اور اہل علاقہ کی دیگر شکایات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم روزانہ کی بنیاد پر شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کے مسائل کے حل کیلیۓ کاوشوں کو دیکھتے ھوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ حال ہی میں جہلم میں تعینات ھونے والے ڈپٹی کمشنر ہمہ وقت جہلم کی بہتری اور شہر کی خوبصورتی کیلئے فکر مند نظر آتے ہیں جو اس سے قبل سابقہ ادوار میں اس طرح کے جزبے اور محنت کی مثال بہے کم نظر آتی ھے اور اس طرح کی محنت اور فکر مندی کی مثال دیکھنے کو نہیں ملتی ۔ آنکی کوشش ھے کہ جہلم کی عوام کے مسائل حل ھو سکیں اور جہلم شہر کیلئے ایسے کام کر دیے جائیں کہ آنکے جانے کے بعد بھی ان مفاد عامہ کے کاموں کی وجہ سے شہری مستفید ھوتے رہیں ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے اس سلسلہ میں شہر کے مختلف علاقوں کے ہنگا۔ی دورے کیے اور شہر کی بہتری کیلئے معاملات کو چیک کیا اور شہریوں کے شکایات بھی سنتے رہے اور موقعہ پر ہی احکامات جاری کرتے رہے ۔

0 comments
bottom of page