top of page

جہلم :ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا،جہلم کی عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات کروں گی۔ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی

جہلم کی عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات کروں گی۔ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی

جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق آج یکم مئی 2024 کو بطور ڈپٹی کمشنر جہلم اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے اپنے ویڈیو پیغام میں انتہائی خوشی کا اظہار کیا کہ ان کو جہلم میں بطور ڈپٹی کمشنر کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ جہلم کی بھی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر ہیں۔امید کرتی ہوں کہ یہ میری زندگی کے خوش آئند باب کا آغاز ہو گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پوری کوشش کروں گی کہ جہلم کی عوام کی توقعات پر پورا اتر سکوں اور حکومت کے احداف و سکیمز کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکوں۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ اپنے جائز مطالبات کے لئے ضرور تشریف لائیں۔عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے فوری اقدامات کروں گی۔یہ بات خوش آئند ہے کہ نو تعینات ڈپٹی کمشنر نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ اس سے قبل وہ بطور ایڈیشنل سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ پنجاب میں خدمات سر انجام دے رہی تھیں۔ اکنامکس میں ماسٹر ڈگری ہولڈر سیدہ رملہ علی نے 2010 میں سی ایس ایس کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی جس کے بعد وہ پنجاب میں اہم عہدوں پر تعینات رہی ہیں۔ سابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ٹرانسفر کے بعد سیدہ رملہ علی نے بطور ڈی سی جہلم چارج سنبھال لیا ہے۔عوامی حلقوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جہلم اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گی۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page