top of page

جہلم!ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کا محمود آباد علاقہ تھانہ کالا گوجراں میں قرآن پاک کے نسخے جلائے جانے کے افسوس ناک واقعہ کے جائے وقوعہ کا دورہ

جہلم (رانا محمد عاصم)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کا محمود آباد علاقہ تھانہ کالا گوجراں میں قرآن پاک کے نسخے جلائے جانے کے افسوس ناک واقعہ کے جائے وقوعہ کا دورہ،

ڈی ایس پی صدر، ،ڈسٹرکٹ سیکیورٹی آفیسر ، ایس ایچ او کالا گوجراں بھی ہمراہ تھے،

ڈی پی او جہلم کی تفتیشی ٹیموں کے سربراہان سے ملاقات ، سپروائزری افسران سے مقدمہ کی تفتیش میں ابتک کی ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا،

آئی ٹی ٹیم کی مدد سے جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کرائی جا چکی ہے، جدید ٹیکنیکل ذرائع سے نامعلوم ملزمان کی سراغ رسانی کی کوشش کی جارہی ہے،

گردونواح میں موجود تمام تر CCTV کیمرہ جات کی ریکارڈنگ حاصل کی جاچکی ہے، تمام فوٹیجز کی پڑتال کی جا رہی ہے،

جائے وقوعہ کے گرد ونواح رہائشیوں اور واقعہ سے متعلق کرداروں کو شامل تفتیش کیا جا چکا ہے،

مقامی پولیس اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی ٹیمیں ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے واقعہ کے ملزمان کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں،

اس امر کو یقینی بنایا جائیگا کہ امت مسلمہ کے مذہبی جذبات مجروح کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

0 comments

Kommentare

Mit 0 von 5 Sternen bewertet.
Noch keine Ratings

Rating hinzufügen
bottom of page