top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم (ڈاکٹر فیض احمد بھٹی)دیانتداری کی شاندار مثال، لاکھوں کا گمشدہ قیمتی سامان مالک کو من و عن واپس

دیانتداری کی شاندار مثال، لاکھوں کا گمشدہ قیمتی سامان مالک کو من و عن واپس


جہلم (ڈاکٹر فیض احمد بھٹی) دیانتداری کی تابندہ مثال، باوثوق ذرائع کے مطابق سانگلہ ہل کے رہاٸشی حاجی اشرف زرگر موٹر سائیکل پہ فیصل آباد سے سانگلہ ہل آرہے تھے کہ راستے میں ان کا شاپر گر گیا۔ جس میں 3 عمرہ ٹکٹس، 3 عدد پاسپورٹس اور 354000 نقدی رقم بھی تھی۔ شاپر ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی لیکن نہ مل سکا۔ تصویر میں کھڑا باریش نوجوان ایڈریس کے مطابق انہیں ڈھونڈتے ہوے سانگلہ ہل پہنچ آیا اور انکی تمام چیزیں انہیں دے دیں۔ حاجی اشرف زرگر نے اس کی ایمانداری سے متاثر ہو کر اسے کہا کہ آپ بھی ہمارے ساتھ عمرہ پہ چلیں سارا خرچ ہمارے ذمے ہو گا۔ تاہم وہ نوجوان نہ مانا۔ اس کا کہنا تھا کہ ایک تو اسے کام سے چھٹی نہیں ملے گی۔ دوسرا اس نے یہ نیکی اللہ کی رضا کےلیے کی ہے۔ اس لیے اسےکوٸی معاوضہ نہیں چاہیے۔ مگر حاجی اشرف نے پھر بھی اصرار کر کے اسے 50 ہزار نقد بطور انعام دیا۔ ساتھ یہ آفر بھی کی ہے کہ وہ جب کبھی کام سے فارغ ہو تو انکی طرف سے اسے فری عمرہ کروایا جائے گا۔ یاد رہے! یہ نوجوان فیصل آباد میں ایک شیل پمپ پہ چوکیدار ہے اور رات کو پارٹ ٹاٸم رکشہ چلاتا ہے۔ مگر اللہ تعالی نے اس کے ایمان میں کس قدر مضبوطی رکھی ہوئی ہے۔ یہ واقعہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page