top of page

جہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے)ایس ایچ او دینہ احسان عباس اور ٹیم کی تاریخی کاروائی،منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرنےوالے 04 ملزمان گرفتار،مجموعی طور پر 78کلو گرام چرس اور 33کلو600گرام افیون برآمد



جہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے)ایس ایچ او دینہ احسان عباس اور ٹیم کی تاریخی کاروائی،منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرنےوالے 04 ملزمان گرفتار،مجموعی طور پر 78کلو گرام چرس اور 33کلو600گرام افیون برآمد،ملزمان کی شناخت محمدثاقب،امجد مطلوب ،انعام الحق اور محمدعظیم کے ناموں سے ہوئی ہے،جو راولپنڈی/اسلام آباد جڑواں شہروں کے رہائشی ہیں،پولیس تھانہ دینہ کو اطلاع موصول ہوئی کہ 4کس ملزمان بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کے لئے GT روڈ پر جانب لاہور سفر کر رہے ہیں، جس پر دینہ پولیس نے بہترین حکمت عملی سے ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی آلٹو کار کوڈومیلی موڑ پر قابو کر لیا،دوران تلاشی ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر78 کلوگرام چرس اور 33کلو600گرام افیون برآمد،ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھاحکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کے مطابق منشیات کے خاتمہ تک یہ جہاد جاری رہے گا،





0 comments

Комментарии

Оценка: 0 из 5 звезд.
Еще нет оценок

Добавить рейтинг
bottom of page