top of page

جہلم:ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کی زیر صدارت گیارویں کلینکل میٹنگ کا انعقاد۔۔ ویڈیو+ نیوز پروفیسر خورشید ڈار سے


ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کی زیر صدارت گیارویں کلینکل میٹنگ کا انعقاد

جہلم(پروفیسر خورشید علی ڈار)تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کی زیر صدارت جہلم کے نجی ہوٹل میں معدے کی تیزابیت اور معدے کی خرابی سے جنم لینے والی بیماريوں کی تشخیص ، علامات اور ان کے علاج کے بارے میں اہم ترین کلینکل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کے پلیٹ فارم سے ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کی زیر صدارت منعقد ہونے والی یہ گیارویں کلینکل میٹنگ تھی۔اس میٹنگ کے گیسٹ سپیکر ماہر امراض معدہ ڈاکٹر سعید انور تھے۔انہوں نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ اپنے موضوع پر لیکچر دیا۔پینل آف ایکسپرٹ میں میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر علی بشیر چوہدری ، سینئر فیملی فزیشن ڈاکٹر سید عاصم رضوی ، میجر ڈاکٹر فرحان اور میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر سید زبیر یونس شامل تھے۔جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر عامر سلطان صابر نے بڑی ذمہ داری کے ساتھ تمام انتظامات مکمل کئے۔ڈاکٹر طارق جاوید ، ڈاکٹر مظہر شبلی اور ڈاکٹر عبّاس علی کو اسپیشل شیلڈز پیش کی گئی۔بڑی تعداد میں ڈاکٹرز کی شرکت پر سابق صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر عدنان نجب اور انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر ارشاد علی تنیو نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

0 comments

Opmerkingen

Beoordeeld met 0 uit 5 sterren.
Nog geen beoordelingen

Voeg een beoordeling toe
bottom of page