ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے سینئر میڈیکل آفیسران کی پروموشن پر ان کے اعزاز میں شاندار ڈنر کا اہتمام کیا
جہلم(پروفیسر خورشید علی ڈار)تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے گزشتہ شب جہلم کے نجی ہوٹل میں سینئر میڈیکل آفیسران کی پروموشن پر ان کے اعزاز میں شاندار ڈنر کا اہتمام کیا۔اس تقریب میں 40 سے زیادہ سینئر میڈیکل آفیسران نے شرکت کی اور ترقی پانے والے ڈاکٹر صاحبان کو اجتماعی طور پر دلی مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس تقریب میں خصوصی طور پر ڈاکٹر ممتاز احمد ، ڈاکٹر شکیل احمد ، ڈاکٹر نثار خالد ، ڈاکٹر ظہور الحق کیانی ، ڈاکٹر سرفراز خان ، ڈاکٹر فرح بشیر ، ڈاکٹر عابد بشیر ، ڈاکٹر توقیر ارشد ، لیڈی ڈاکٹر شمع راجہ ، ڈاکٹر سید عاصم رضوی نے شرکت کی۔تقریب میں اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن ،ڈاکٹر سرمد حفیظ ، ڈاکٹر سید زبیر یونس ،ڈاکٹر عامر سلطان ، ڈاکٹر نصیر احمد ، ڈاکٹر روداب عرفان ،ڈاکٹر عبّاس علی ، ڈاکٹر مشتاق احمد اور ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پروموشن حاصل کرنے والے آفیسران مبارک باد کے مستحق ہیں۔محکمے نے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ترقیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔انہوں نے توقع کی کہ ترقی پانے والے ڈاکٹرز مستقبل میں بھی محکمے کی توقعات پر پورا اتریں گے۔آخر میں تمام شرکاء نے شاندار ڈنر کے اہتمام پر صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کا شکریہ ادا کیا۔
Comments