جہلم(ظہیر عباس) ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن صدر پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن جہلم کی زیر صدارت سن شائن ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ورکشاپ۔سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر نعیم اختر کی خصوصی شرکت۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جہلم کے نجی ہوٹل میں چیف کنسلٹنٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے مشہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سن شائن کی ورک شاپ کا انعقاد کیا۔اس ورک شاپ میں سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر نعیم اختر نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔سی ای او سن شائن ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر فواد حمید ، مسٹر حبیب ڈسٹرکٹ ماحولیات ڈیپارٹمنٹ ، صدر پی ایم اے جہلم ڈاکٹر عدنان نجب سمیت جہلم کے پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈائریکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر نعیم اختر نے ورک شاپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور شرکاء کو تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیے۔سی ای او سن شائن ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر فواد حمید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہسپتال اور کلینک میں پیدا ہونے والے آلودہ اور زہریلے ویسٹ کو مناسب طریقے سے علیحدہ کر کے گورنمنٹ سے منظور شدہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذریعے جلانا چاہیے۔ڈاکٹر سید شبیر اختر سابق نائب صدر پی ایم اے پنجاب ، ڈاکٹر عصمت جاوید سابق صدر پی ایم اے جہلم ، ڈاکٹر طارق عظیم سابق صدر پی ایم اے ، ڈاکٹر سید عاصم رضوی ، ڈاکٹر حبیب الرحمن ، ڈاکٹر علینا ، ڈاکٹر اسما عثمان ، ڈاکٹر زبیر یونس ، ڈاکٹر سعید انور ، ڈاکٹر نصیر احمد ، ڈاکٹر خالد محمود سابق ایم ایس سول ہسپتال جہلم ، ڈاکٹر عامر سلطان ، ڈاکٹر حرا اسلام ، ڈاکٹر میجر عذرا پروین ، ڈاکٹر ابوذر اعظم ، ڈاکٹر عباس علی ، ڈاکٹر ظفر مغل اور ڈاکٹر روداب عرفان نے بھی اپنی خیالات کا اظہار کیا۔صدر پی ایم اے جہلم ڈاکٹر عدنان نجب اور ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن صدر پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن جہلم نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
top of page
bottom of page
Yorumlar