فخر جہلم ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں عالی شان فیئر ویل پارٹی
جہلم( رپورٹ پروفیسر خورشید ڈار)تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جہلم کے نجی ہوٹل میں ڈاکٹر نعیم غفار نے صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، فخر جہلم ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں عالی شان فیئر ویل پارٹی کا انعقاد کیا۔جس میں سی ای او ہیلتھ میاں مظہر حیات اور ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم آصف جاوید نے بھی شرکت کی۔جہلم کی تاریخ میں شاید ہی کسی ڈاکٹر کو اتنی عزت اور وقار کے ساتھ رخصت کیا گیا ہو۔ان کی آمد پر ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے ان کو پھولوں کے ہار پہنا ئے اور ڈھول کی تھاپ اور تالیوں کی گونج میں ان کا استقبال کیا گیا۔۔ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا گیا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے لیے ان کی 32 سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔بارش اور سردی کے باوجود لیڈی ڈاکٹرز نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔سابق صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر عدنان نجب نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض بہت احسن طریقے سے سرانجام دیے۔مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی بے لوث خدمات کو شاندار الفاظ میں بیان کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم اور اپنے وارڈ کے لیے ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بے مثال کام کیا ہے۔وہ متعدد بار صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر فائض رہے ہیں۔انہوں نے 32 سال دن رات کام کیا۔۔۔ان کی خدمات کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہ ہوگا۔ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا ہر کوئی اعتراف کرتا ہے۔ان کا نام سر بلند رہے گا اور ان کی خدمات تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھی جائیں گی۔وہ محکمہ ہیلتھ کا روشن چہرہ اور قیمتی اثاثہ ہیں اور رہیں گے۔وہ بلا شبہ جہلم کا فخر ہیں۔انہوں نے ہر جگہ جہلم کا نام سر روشن کیا ہے۔وہ نہ صرف اچھے ڈاکٹر ہیں۔۔۔بلکہ ایک شفیق باپ اور انمول بھائی بھی ہیں۔ان کو اپنے دوستوں پر فخر ہے۔۔۔اور آج ان کہ دوستوں نے بھی دوستی کا حق ادا کر دیا۔پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹر ساجد علی ڈوگہ نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اس فیئر ویل پارٹی میں ڈاکٹر سید شبیر اختر شاہ ، ڈاکٹر مظہر شبلی ، ڈاکٹر عبّاس علی ،ڈاکٹر نصیر احمد ، ڈاکٹر ہارون علی وائیں ، ڈاکٹر سرمد حفیظ ، ڈاکٹر ساجد علی ڈوگہ ، ڈاکٹر عذرا پروین ، ڈاکٹر احمد حسن ، ڈاکٹر عمر حسن ، ڈاکٹر نایاب اور ڈاکٹر شامین نیر سمیت بڑی تعداد میں ڈاکٹرز نے شرکت کی۔
Comments