top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم (ڈاکٹر اعجاز اعوان) حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ میں لگ بھگ 200 پودے لگائے گئے.موسم بہار میں 400 کا ٹارگٹ مکمل کیا جائے گا .پرنسپل ڈاکٹر شاہد سعید

جہلم (ڈاکٹر اعجاز اعوان) حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ میں لگ بھگ 200 پودے لگائے گئے ، پرنسپل ڈاکٹر شاہد سعید کے مطابق موسم بہار میں 400 کا ٹارگٹ مکمل کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ جہلم میں وزیراعلی پنجاب کے ویژن اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایت کے مطابق چار روزہ پودہ جات لگانے کی مہم کے دوران دو سو کے قریب پودے لگاے گئے اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ کالج پرنسپل ڈاکٹر شاہد سعید کے مطابق موسم بہار میں چار سو پودے لگانے کا ٹارگٹ مکمل کیا جائے گا۔ ان پودوں میں سکھ چین , کورنو کارپس ، دھریک ,جامن ,امرود , مور پنکھ , الٹا شوخ , السٹونیا , مالٹا اور پھولدار درختوں کی مختلف اقسام شامل ہیں۔ چار روز کے دوران طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر پودے لگائے۔ کالج ہذا میں پودوں کی اہمیت پر لیکچرز اور واک کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page