top of page

جہلم:ڈاکٹرز عمل گروپ کے صدر نے 25اکتوبر کو تمام امیدوران جو الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں مدعوکر لیا

جہلم( پروفیسر خورشید ڈار)ڈاکٹرز عمل گروپ کے صدر نے مورخہ 25 اکتوبر کو تمام امیدوران جو الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں مدعو کر لیا اجلاس دیوان سعید ہوٹل جہلم میں ہوگا پی ایم اے جہلم کے الیکشن کا شیڈول جاری ہو چکا ہے لہٰذا ڈاکٹرز عمل گروپ کے صدر نے اپنا ایک پینل تشکیل دینا ہے اور خواہش مند امیدوران کو مدعو کر کے متفقہ طور پر ایک لائحہ عمل اختیار کرنا ہے ڈاکٹرز عمل گروپ شفاف انتخابات پر یقین رکھتا ہے اور اس کی کوشش ہے کہ الیکشن ہر حوالے سے منصفانہ ہوں ووٹرز آزادی کے ساتھ اپنے امیدوار کو ووٹ کاسٹ کرسکیں ڈاکٹرز عمل گروپ کے صدر کی شدید ترین خواہش ہے کہ اس گروپ میں سے اپسے امیدوران ہونے چاہیے جن کے پاس گروپ کے مفاد میں کام کرنے کا وقت ہو نیز دوران الیکشن اور الیکشن کے بعد ڈاکٹرز کمیونٹی کے مفادات کا تحفظ کر سکیں ذرائع کے مطابق 25 اکتوبر کو ڈاکٹرز عمل گروپ کے صدر اپنے پینل کا حتمی اعلان کر دیں گے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page