top of page

جہلم: ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، قیمتی سامان سے محروم کردیا

Jhelumnews.ukڈسٹرکٹ رپورٹر

جہلم میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات د دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ عزیز آباد کے رہائشی محمد شاہ میر ولد سہیل اسحاق نے تھانہ سٹی میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کے دن 2بجکر 10منٹ پر میری والدہ کسی کام کے لیے گھر سے باہر نکلیں اس طرح گھر کا داخلی دروازہ کھلا چھوڑ گئی میں کمرے سے باہر نکلا تو گیلری میں ایک لڑکا جس کا حلیہ رنگ سانولہ قد 5فٹ 7انچ جسم بھاری مسلح پسٹل کھڑا تھا جس نے میرے پیٹ پر پسٹل رکھ لیا اور مجھے کمرے کے اندر لے گیا۔متاثرہ شخص نے بتایا کہ کمرے میں میری ہمشیرہ، ممانی، نانی اماں بیٹھی تھی اس دوران 3 لڑکے مزید آگئے جس کے حلیہ رنگ سانولے عمرے 30 سال کے قریب تھی شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی اور ہاتھوں پر دستانے پہن رکھے تھے کمرے میں آگئے اور کمرے کی تلاشی لینی شروع کر دی ایک لڑکا باہر کھڑا ہو گیا۔متاثرہ شخص نے بتایا کہ ایک ڈاکو نے کمرے میں پڑے ہوئے 2 عدد لیڈیز بیگ میں سے رقم مبلغ ڈیڑھ لاکھ روپے نکال لیے ایک اسی کمرے میںکھڑا رہا اور دو مجھے اوپر والے کمرے میں لے گئے جہاں سے طلائی زیورات 3عدد انگو ٹھیاں زنانہ چھوٹے ٹاپس 4 چوڑیاں رقم مبلغ 5 لاکھ روپے آہنی بکس میں سے نکلال لیے اور واپس نیچے آئے تو میری نانی کے کانوں میں سے بالیاں بھی اتار لی اور مین گیٹ کے راستے فرار ہو گئے۔ سامنے آنے پر چاروں کو پہچان سکتا ہوں۔تھانہ سٹی کے تفتیشی افسر اے ایس آئی شوکت محمود نے زیر دفعہ 392ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

0 comments
bottom of page