top of page

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کا نفرنس ہال میں روحانی سکالر بابا جی عرفان الحق صاحب کی آمد



جہلم (دلنوازاحمد Jhelumnews.uk)جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کا نفرنس ہال میں عظیم روحانی سکالر بابا جی عرفان الحق صاحب کی آمد پر تقریب کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد کی خصوصی دعوت پر بابا جی عرفان الحق کی آمد پر ایک پُر مسرت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبران سمیت شہر کی تاجر برادری نے بھرپور شرکت کی بابا جی عرفان الحق نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اُن کو بتایا کہ کیسے ہم سب اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی تجارت میں بہتری لا سکتے ہیں اور حلال رزق کما سکتے ہیں، تقریب کے اختتام پر صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد نے بابا جی عرفان الحق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی شیلڈ پیش کی، تقریب میں سینئر نائب صدر جہلم چیمبر آف کامرس مظہر اکرام، نائب صدر حافظ غلام مصطفیٰ، سابق صدر عمر مشتاق برگٹ، سابق صدر عرفان لطیف قریشی، سابق صدر چودھری شکیل، سابق سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود، ایکزیکٹیو ممبران میں راجہ اعجاز، آفتاب احمد ساہی، شیخ اسلام الدین، زاہد عمران چوہان، شیخ خبیب، غلام رسول، چودھری نوید اعظم، شاہد علی رانا، چیئر مین UVG راجہ سجاد اختر اور دیگر معزز مہمانوں سمیت شہر کی نامور صحافی شخصیات نے بھی شرکت کی

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page