جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام ٹیکس آگاہی سیمینار کا انعقاد
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے آخری تاریخ 30ستمبرہے اس تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔گو شوارے وقت پر جمع کروائیں قومی فریضہ سمجھ کر ٹیکس جمع کروائیں
کمشنر ان لینڈ ریونیو کی جہلم آمد، جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نئیر افتخار قریشی ہال میں ٹیکس کی آگاہی کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد ہواتھا
جہلم (دلنوازاحمد Jhelumnews.uk )جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام ٹیکس آگاہی سیمینار کا انعقاد، کمشنر ان لینڈ ریونیو کی آمد، جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نئیر افتخار قریشی ہال میں ٹیکس کی آگاہی کے حوالے سے ایک سیمینار ،جس کے مہمان خصوصی کمشنر ان لینڈ ریونیو سید خالد شاہ تھے، ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو عمر یار اور ان لینڈ ریونیو آفیسر ساجد فاروق۔خاور یعقوب،عدنان فراز ،عرفان زبیر نے بھی شرکت کی،اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر ملک محمد اقبال اعوان ،ٹیکس بارایسوسی ایشن کے عہدیداران موجود تھے م،سید خالد شاہ نے کہاکہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے آخری تاریخ 30ستمبرہے اس تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی ،گو شوارے وقت پر جمع کروائیں قومی فریضہ سمجھ کر ٹیکس جمع کروائیں
Comentários