جہلم(چوہدری سہیل عزیز Jhelumnews.uk)جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور جہلم کارڈیک سینٹر کے مابین مفاہمتی یاداشت ،تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں ایک میٹنگ رکھی گئی جس میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور جہلم کارڈیک سینٹر کے مابین ایک ایم او یو سائن کیا گیا جس میں جہلم چیمبر آف کامرس کی نمائندگی صدر جہلم چیمبر آف کامرس ملک خاور شہزاد نے کی اور جہلم کارڈیک سینٹر کی نمائندگی کلینیکل ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد عمر شبیر نے کی، اس ایک سالہ ایم او یو میں جہلم کارڈیک سینٹر نے جہلم چیمبر آف کامرس کے ممبران کو %20 ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کیا جو کہ جہلم چیمبر آف کامرس کے ممبران میڈیکل سروسز: ڈاکٹرز کنسلٹیشن،ای سی جی، ای ٹی ٹی، ایکو، ایمرجنسی سروسز (میڈیسن اینڈ ڈسپوزیبل شامل نہیں)،ہولٹر مانیٹرنگ، انویسٹیگیشن، ایمبولنس سروسز، ریڈیولوجی میں حاصل کر سکتے ہیں،صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے جہلم کارڈیک سینٹر کے تعاون کو سراہا اور اُن کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کو بہت استفادہ حاصل ہو گا،جہلم کارڈیک سینٹر کی جانب سے کوآرڈینیٹر غلام مصطفی 03335864596 کو جہلم چیمبر آف کامرس کے لیے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments