top of page

جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دسواں ماہانہ اجلاس،عہدیدران و ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت

Jhelumnews.uk



Jhelumnews.uk

جہلم ( ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے)جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دسواں ماہانہ اجلاس زیر صدارت ملک خاور شہزاد منعقد ہوا، عہدیدران و ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت، سیکرٹری جنرل اسامہ راشد ڈار نے کاروائی کے فرائض سر انجام دیے۔تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے کانفرنس ہال میں منعقد ہونے والے ماہانہ اجلاس کی کاروائی کا آغاز سیکرٹری جنرل اسامہ راشد ڈار نے کیا جب کہ تلاوت قرآن پاک کا شرف نائب صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حافظ غلام مصطفی کو حاصل ہواسیکرٹری جنرل اسامہ راشد ڈارنے پچھلی میٹنگ کی کاروائی ہاؤس کوپڑھ کر سنائی اور مارچ،مئی اور جون کی مالیاتی رپورٹ پیش کی جس پر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو باڈی نے اطمینان کا اظہار کیااور مالی رپورٹ کی منظوری دی، اجلاس میں سویڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی پر مذمتی قرار داد منظور کی گئی میٹنگ کے شرکاء نے غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے سویڈن حکومت کے اس اقدام کی سخت مذمت کی، جہلم میں سکندر ہوٹل میں ہونے والے سلنڈر دھماکے پر میٹنگ کے شرکاء نے اظہارِ افسوس کیا مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مرحومین کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا، معروف تاجر وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ شیخ احمد کے والد سے ڈکیتی کی واردات پر تشویش کا اظہار کیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور بیس موبائلز کے مالک غلام رسول کی ہونے والی ڈکیتی کی بازیابی پر ڈی پی او جہلم اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا، اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں سینئر نائب صدر مظہر اکرام نائب صدرحافظ غلام مصطفی ،سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور، ایگزیکٹیو ممبران میں اسلام الدین، خبیب نوید، چودھری نوید اعظم، رانا ساجد حمید، زاہد عمران چوھان، راجہ محمد اعجاز، وقار احمد، شبیر احمد، وقاص محمود، ملک غلام رسول، شاہد علی رانا، زین العابدین، تیمور علی مخدوم، حاجی زاہد محمود اور سابق نائب صدر آفتاب احمد ساہی صاحب نے شرکت کی، میٹنگ کے اختتام پر ایگزیکٹو ممبر وقار احمد کی جانب سے میٹنگ کے شرکاء کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانہ دیا گیا


0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page