top of page

جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کاچھٹا ماہانہ اجلاس عہدیدران و ممبران کی کثیر میں شرکت


جہلم (چوہدری سہیل عزیز)جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کاچھٹا ماہانہ اجلاس زیر صدارت مظہر اکرام منعقد ہوا، عہدیدران و ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت، سیکرٹری جنرل اسامہ راشد ڈار نے کاروائی کے فرائض سر انجام دیے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے کانفرنس ہال میں منعقد ہونے والے ماہانہ اجلاس کی کاروائی کا آغاز سیکرٹری جنرل اسامہ راشد ڈار نے کیا جب کہ تلاوت قرآن پاک کا شرف نائب صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حافظ غلام مصطفی کو حاصل ہواسیکرٹری جنرل اسامہ راشد ڈارنے پچھلی میٹنگ کی کاروائی ہاؤس کوپڑھ کر سنائی اورفروری کی مالیاتی رپورٹ پیش کی جس پر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگز یکٹو باڈی نے اطمینان کا اظہار کیااور مالی رپورٹ کی منظوری دی، اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں نائب صدرحافظ غلام مصطفی سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور،،ایگزیکٹوممبراسحاق ڈار،ایگزیکٹو ممبر اسلام الدین،ایگزیکٹو ممبرآفتاب احمد ساہی،ایگزیکٹو ممبرزاہد عمران چوہان،،ایگزیکٹوممبر چوہدری نوید اعظم،ایگزیکٹوممبرشاہد علی رانا،ایگزیکٹوممبر تیمور علی مخدوم،ایگزیکٹوممبر زین العابدین،ایگزیکٹوممبرمیاں محمد ادریس کیانی،ایگزیکٹوممبرمصدق الیاس کیانی،ایگزیکٹوممبرغلام رسول،ایگزیکٹوممبروقاص محمود،ایگزیکٹوممبر محمداعجاز،ایگزیکٹوممبرساجد حمید،ایگزیکٹوممبرامیرعرفان نے شرکت کی، میٹنگ کے اختتام پرنائب صدر حافظ غلام مصطفی کی جانب سے میٹنگ کے شرکاء کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔


0 comments
bottom of page