top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کاپانچواں ماہانہ اجلاس ،جنوری کی مالیاتی رپورٹ پیش

جہلم (چوہدری سہیل عزیز)جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کاپانچواں ماہانہ اجلاس زیر صدارت ملک خاور شہزاد منعقد ہوا، عہدیدران و ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت، سیکرٹری جنرل اسامہ راشد ڈار نے کاروائی کے فرائض سر انجام دیے۔تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے کانفرنس ہال میں منعقد ہونے والے ماہانہ اجلاس کی کاروائی کا آغاز سیکرٹری جنرل اسامہ راشد ڈار نے کیا جب کہ تلاوت قرآن پاک کا شرف نائب صدر جہلم چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حافظ غلام مصطفی کو حاصل ہواسیکرٹری جنرل اسامہ راشد ڈارنے پچھلی میٹنگ کی کاروائی کی ہاؤس سے منظوری حاصل کی اور جنوری کی مالیاتی رپورٹ پیش کی جس پر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگز یکٹو باڈی نے اطمینان کا اظہار کیااور مالی رپورٹ کی منظوری دی، جہلم چیمبر آف کامرس نے ترکی اورشام کے زلزلہ متاثرین کے لئے ایک خطیر فنڈ جمع کیا اور ان کے لئے دعا کی حافظ غلام مصطفی نے ایگزیکٹو ممبر چوہدری آفتاب احمد ساہی کے والد محترم کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں صدر ملک خاور شہزاد،سینئر نائب صدر مظہر اکرام،نائب صدر خافظ غلام مصطفی سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور،سابق صدرعمر مشتاق برگٹ،ایگزیکٹوممبراسحاق ڈار،ایگزیکٹو ممبر اسلام الدین،ایگزیکٹو ممبر افتاب احمد ساہی،ایگزیکٹو ممبرزاہد عمران چوہان، ایگزیکٹو ممبر اسحاق ڈار،ایگزیکٹوممبر چوہدری نوید اعظم،،ایگزیکٹوممبرشاہد علی رانا،،ایگزیکٹوممبر تیمور علی مخدوم ایگزیکٹوممبرشبیر احمد،ایگزیکٹوممبر زین العابدین اورایگزیکٹوممبر میاں محمد ادریس کیانی نے شرکت کی، میٹنگ کے اختتام پرچوہدری سعیداحمد کی جانب سے میٹنگ کے شرکاء کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانہ دیا گیا،ظہرانے میں شرکت کرنے والوں میں سابق صدر عرفان لطیف قریشی،سابق صدر چوہدری شکیل،سابق سینئر نائب صدرراجہ طلعت محمود،چیئرمینUVGراجہ سجاد اختر، شمشاد ڈار،چوہدری سہیل عزیز،چوہدری غلام احمد زمرد اور دیگر شامل تھے۔



0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page