top of page

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹیوں کا اجلاس، سالانہ کارکردگی کی رپورٹس پیش

جہلم (چوہدری سہیل عزیز) جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹیوں کا اجلاس، سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، اجلاس کی صدارت صدر ملک خاور شہزاد نے کی جبکہ ان کے ساتھ سینئیر نائب صدر مظہر اکرام اور نائب صدر حافظ غلام مصطفیٰ بھی موجود تھے جبکہ قائمہ کمیٹیوں کے چیئر مینوں میں زاہد عمران چوہان، ڈاکٹر کوثر ناہید، چوہدری سہیل عزیز، عمر مشتاق برگٹ و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی،

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نئیر افتخار قریشی ہال میں صدر جہلم چیمبر آف کامرس ملک خاور شہزاد کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹیوں کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے اپنی کمیٹیوں کی کارکردگی پیش کی جس پر صدر جہلم چیمبر آف کامرس نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں اور بڑھ چڑھ کر اپنے ضلع کی ترقی کیلئے کام کرنا ہو گا،

میٹنگ کے شرکاء میں سینیئر نائب صدر جہلم چیمبر آف کامرس مظہر اکرام، نائب صدر حافظ غلام مصطفیٰ کے علاوہ کمیٹی چیئرمینوں میں سابق صدر جے سی سی أئی عمر مشتاق برگٹ، ڈاکٹر کوثر ناہید، راجہ طلعت محمود، شیخ ندیم اصغر،

راجہ سجاد اختر، چوہدری سہیل عزیز، راجہ عمران خان، خبیب نوید، ظفر اقبال، زاہد عمران چوہان، عبدالرحمن جنجوعہ، تیمور علی مخدوم، الیاس صادق وٹو، عدنان خادم، شیخ اسلام الدین اور جبران شریک تھے۔

0 comments
bottom of page