top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں جشنِ آزادی پاکستان کی تقریب کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر جہلم کی آمد

جہلم (چودری سہیل عزیز Jhelumnews.uk ) جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں جشنِ آزادی پاکستان کی تقریب کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر جہلم کی آمد۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 14 اگست کو جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نئیر قریشی ہال میں جشنِ آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک پُر مسرت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی طور پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے شرکت کی اور جہلم کی تاجر برادری سے ملاقات کی،

تقریب میں مُلک پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور آزادی کے جشن میں کیک بھی کاٹا گیا، صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد نے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا استقبال کیا اور اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر جہلم کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ جہلم میں اُن کی خدمات اور انتظامی سرگرمیوں کی تعریف کی،

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ضلع جہلم کی ترقی میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کردار کو سراہا اور بزنس کے مسائل پر تاجر برادری سے تبادلہ خیال کیا اور مسائل کے فوری حل کے لیے یقین دہانی کروائی،

تقریب میں سینئیر نائب صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مظہر اکرام، سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور، سابق صدر عرفان لطیف قریشی اور ایگزیکٹو ممبران میں راجہ اعجاز،اسحاق ڈار،زاہد عمران چوھان، شیخ اسلام الدین، راجہ وقاص، امیر عرفان، زین العابدین کے علاوہ سینئیر ممبران میں شمشاد ڈار، چودھری سہیل عزیز، چودھری یونس گوندل، عبدالغفور بٹ، راجہ طلعت محمود، چیئرمین UVG گروپ راجہ سجاد اختر، نائب چیئرمین UVG گروپ چودھری سعید احمد سمیت معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page