جہلم (چوہدری سہیل عزیز)صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور نگران وزیر صنعت ایس ایم تنویر سے ملاقات۔
تفصیلات کے مطابق صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد نے جہلم کے کاروباری طبقے کے مسائل سے وزیراعلیٰ اور وزیرصنعت کو آگاہ کیا، ملک خاور شہزاد نے سیالکوٹ اسلام آباد موٹر وے کا لنک جہلم کو دینے اور صنعتی ایریا کیلئے جگہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے سمال انڈسٹری اسٹیٹ جہلم کی بہتری اور اُس کے مسائل کے حل کیلئے بھی آگاہ کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وزیر صنعت ایس ایم تنویر نے صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو تمام مسائل کے حل کیلئے یقین دھانی کروائی۔
Comments