top of page

جہلم چیمبر آف کامرس انڈسٹری اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان دوستانہ میچ کرکٹ میچ کا انعقاد

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) جہلم چیمبر آف کامرس انڈسٹری اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان دوستانہ میچ چک اکا دینہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا ، میچ میں جہلم چیمبر آف کامرس کی ٹیم فاتح قرار پائی جبکہ صدر ڈسٹرکٹ بار مہمان خصوصی تھے ۔ تفصیل کے مطابو یہ میچ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائےسپورٹس جہلم چیمبر آف کامرس ملک غلام رسول اور چیئرمین سٹینڈ نگ کمیٹی برائے لوکل گورمنٹ جہلم چیمبر آف کامرس مصدق الیاس کیانی کےخصوصی تعاون سےمنعقد کیا گیا اس میچ میں جہلم چیمبر آف کامرس کی ٹیم فاتح قرار پائی ۔ سینئر نائب صدر جہلم چیمبر آف کامرس مظہر اکرام ڈسٹرکٹ بار کے صدر انعام شیخ، مہمان خصوصی تھے جہنوں نے انعامات تقسیم کیے صدر جہلم چیمبر آف کامرس ملک خاور شہزاد نے جہلم چیمبر آف کامرس کی ٹیم کو میچ جیتنے پر مبارک باد دی اور اس پرجوش تقریب کو سراہااس موقعہ پر چیرمین uvg گروپ راجہ سجاد اختر اور ایگزیکٹیو ممبر اسحاق ڈار بھی میچ دیکھنے والوں میں شامل تھے ۔

0 comments
bottom of page