چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ ہیلتھ جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی پرموشن پر ان کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری
جہلم(پروفیسر خورشید علی ڈار)تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ ہیلتھ جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی پرموشن پر ان کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔آج بھی چیئرمین انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان اور ڈپٹی ڈرایکٹر بجٹ محمود احمد صابری کے علاوہ سینئر ڈپٹی بیورو چیف پروفیسر خورشید علی ڈار اور ظہیر عباس نے بھی چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ ہیلتھ جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور ان کی ترقی پر ان کو مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔یہاں پر اس امر کا اظہار کرنا ضروری ہے کہ مذکورہ آفیسر کو جب بھی کوئی محکمانہ ٹارگٹ دیا گیا ، انہوں نے ہمیشہ نہ صرف اپنا ٹارگٹ مکمل کیا بلکہ دیگر اضلاع کے لئے بھی مثال قائم کی۔بہت کم لوگ واقف حال ہیں کہ ضلع جہلم کے جتنے بھی بنیادی مراکز صحت نیز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز کی بڑی تعداد کی کمی ہے۔۔اس کے باوجود سی ای او ہیلتھ کو کریڈٹ جاتا ہے کہ محکمہ صحت ہر ماہ نہ صرف ان کی خدمات کا اعتراف کرتا ہے بلکہ ان کو اعلیٰ کارگزاری کی بنیاد پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا جاتا ہے۔
Comments