top of page

جہلم:چیف آرگنائزرنیشنل پیس کونسل آف پاکستان حافظ محموداحمد کی مرکزابن عباس آمد۔ ملکی صورتحال پرگفتگو

چیف آرگنائزر نیشنل پیس کونسل آف پاکستان حافظ محمود احمد کی مرکز ابن عباس آمد

مذہبی و سیاسی ہم آہنگی پیدا کرنے اور ملکی امن و امان کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی

رئیس المرکز نے اپنے رفقاء کے ہمراہ معزز مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا

جہلم (نمائندہ جہلم نیوز) گزشتہ روز مرکز ابنِ عباس الاسلامی میں عزت مآب حافظ محمود احمد (چیف آرگنائزر نیشنل پیس کونسل آف پاکستان) تشریف لائے۔ ان کے ہمراہ حافظ محمد زبیر بھی موجود تھے۔ اس خصوصی ملاقات میں ملک میں مذہبی و سیاسی ہم آہنگی پیدا کرنے اور امن و امان کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ علاوہ ازیں دینی مدارس میں مدرسین اور دارسین کی تدریب و تربیت کے حوالے سے مختلف تجاویز پر سیر حاصل بحث ہوئی۔ حافظ محمود احمد نے کہا کہ ماں کے بعد بچوں کی تعلیم و تربیت میں مساجد و مدارس کا اہم ترین کردار ہوتا ہے۔ ڈاکٹر فیض احمد بھٹی نے کہا کہ عنقریب مختلف علوم و فنون کے حوالے سے مرکز میں ورکشاپز کا اہتمام کیا جائے گا۔ تاکہ شرعی علوم کے ذریعے لوگوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ان میں اتفاق اتحاد کی فضا بھی قائم کی جا سکے۔ مرکز میں نماز مغرب ادا کرنے کے بعد مہمانان گرامی الوداع ہوئے۔

0 comments
bottom of page