جہلم: ملک بھر کی طرح ضلع جہلم سے چوہدری فرخ الطاف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کا بڑا قافلہ لاہور کی جانب روانا ہوا، سینکڑوں کی تعداد میں تحصیل جہلم، تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ سے مسلم لیگ ن کے قافلے العمار سی این جی راٹھیاں اکھٹے ہوٸے جہاں سے لاہور کی جانب چوہدری فرخ الطاف کی قیادت میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان روانا ہوٸے۔ اس موقع پر کارکان میں اپنے قاٸد سے اظہار یکجہتی ، محبت اور استقبال کرنے کا بھرپور عزم پایا جاتا ہے۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ قاٸد کی آمد آمد ہے۔ انشإاللہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ضلع جھلم اپنے قاٸد کے استقبال میں چوہدری فرخ الطاف کی قیادت میں نمایاں رہے گا۔ اس موقع پر جناب چوہدری فرخ الطاف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ میاں نواز شریف ہی ملک کو موجودہ حالات سے نکال سکتے ہیں ۔ میاں نواز شریف قوم کی آخری امید ہیں ۔ انشإاللہ قاٸد کے وطن واپسی پر انکو دل کی اتھاہ گہراٸیوں سے خوش آمدید کہتے اور انکا استقبال کرتے ہیں۔ قاٸد میاں نواز شریف کی وطن واپسی ملک میں خوشحالی اور ترقی کی نٸی لہر ثابت ہوگی
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(رانا محمد عاصم) اولڈ جی ٹی روڈ پر واکنگ ٹریک جلد مکمل کیا جائے گا جہاں سینکڑوں پودے لگانے کے علاؤہ شہریوں کو ایک بہترین تفریح گاہ...
bottom of page
Comments