top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم!چوہدری تسلیم ناصر گجر کی بلاول بھٹو سے ملاقات ۔ ضلع جہلم کی سیاسی صورتحال پر غور

جہلم( پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk) چوہدری تسلیم ناصر گجر پی پی صدر جہلم کی بلاول بھٹو سےخوشگوار ملاقات. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلاول بھٹو نے تسلیم ناصر گجر کو ملاقات کے لیے اپنے پاس بلایا دوران ملاقات ضلع جہلم کو زیر بحث لایا گیا بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تسلیم ناصر کی خدمات کو ہم عزت کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں مشکل وقت میں تسلیم ناصر گجر نے حالات کا ڈٹ کے مقابلہ کیا بلاشبہ ایسے کارکن پارٹی کے لیے عظیم سرمایہ ہیں تسلیم ناصر گجر نے چئیرمن بلاول بھٹو کو یقین دلایا کہ متوقع الیکشن میں پیپلز پارٹی جہلم میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی جہلم کے جیالے آج بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں تسلیم ناصر گجر نے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر جہلم میں ایک بڑے اجتماع کا انتظام کرنے آور لائحہ عمل اختیار کرنے کا یقین دلایا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page