top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم!چور گھر میں داخل ھو کر پرشین پالتو بلا ،طلائی زیورات نقدی سمیٹ کر رفو چکر ھو گئے۔ بلا مار دیا


جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان Jhelumnews.uk ) کالا گوجراں کے علاقہ میں نامعلوم چور گھر میں داخل ھو کر پرشین پالتو بلا ،طلائی زیورات اور نقدی سمیٹ کر رفو چکر ھو گئے ، چور پالتو بلے کو مردہ حالت میں ویرانے میں پھینک گئے ، عید کے روز پالتو بلے کو مردہ حالت میں پاکر کر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ھو گئے ۔ خاتون مالکن کے مطابق پالتو بلا میرا حقیقی ییٹا اور ہمارے گھر کا فرد تھا ملزمان تک پہنچ کے دم لیں گے ۔ اہل خانہ کے مطابق عید کے روز ہمیں اپنا پالتو بلا مردہ حالت میں ملا تو ہماری عید کی خوشیاں غموں میں بدل گئیں ۔ اہل خانہ کے مطابق بلے کے قتل کا مقدمہ مقامی تھانے میں درج کروا دیا ھے اور موت کا سبب معلوم کرنے کیلۓ بلے کا پوسٹمارٹم بھی کروا لیا گیا ھے ۔ بلے کو مردہ حالت میں دیکھ کر خاتون مالکن اور اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہیں اور پالتو بلے کی جدائی میں پرہشان حال ہیں ۔ چونکہ خاتون مالکن بلے کی موت کو اپنے بیٹے کی موت سے تشبیہ دے رہی ہیں ۔ خاتون مالکن کا کہنا ھے کہ بلا میرا بیٹا تھا اور مجھے اس سے بیٹوں جیسا ہی پیار تھا ۔ بلا ہمارے گھر کا فرد تھا ۔ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ ابتداء میں مجھے شبہ تھا کہ کہیں میرے بیٹے پالتو بلے سے کسی نے زیادتی نہ کر ڈالی ھو جس پر مجھے تشویش تھی لیکن ابتدائی رپورٹ کے مطابق زیادتی ثابت نہیں ھوئی میرے بیٹے کو گلا دباکر مارا گیا ھے ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page