top of page

جہلم:چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار، مسروقہ 500 ڈالرز اور طلائی زیورات برآمد



جہلم (ادریس چودھری)انچارج چوکی سٹی اور ٹیم کی اہم کاروائی، چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار، مسروقہ 500 ڈالرز اور طلائی زیورات برآمد،تفصیلات کے مطابق ملزم کی شناخت محمد افضال کے نام سے ہوئی ہے،ملزم نے میری غیر موجودگی میں میرے گھر سے طلائی زیورات اور 500 ڈالرز چوری کر لئے، مدعی مقدمہ ،سٹی پولیس نے ملزم محمد افضال سےطلائی زیورات 02 تولہ اور 500 ڈالرز برآمد کر لئے گئے ہیں ،ملزم سے تفتیش مقدمہ جاری ہے، ڈ ی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

0 comments
bottom of page