جہلم(پروفیسر خورشید احمد ڈار)چوہدری فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ نے سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی جیل کے اندر قیدیوں کو تحائف دیے ۔۔۔تفصیلات کے مطابق چوہدری فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ ممبر ویلفیئر کمیٹی جہلم نے اپنی فیملی کے تعاون سے حسب ضرورت جملہ تحائف تقسیم کیے جیل کے اندر قیدیوں میں مرد حضرات اور خواتین بھی شامل تھی نیز 18 سال سے کم عمر بچے بھی تھے ۔۔عید گفٹ قیدیوں میں تقسیم کرتے وقت محترم راجہ امجد اقبال ایڈیشنل سیشن جج جہلم نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔۔فرحت ضیاء کمال کی ذاتی درخواست پر جاوید اقبال سینئر سول جج نے بھی شرکت کی ۔۔۔تحائف تقسیم کرتے وقت سپرنٹینڈنٹ جیل اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری واجد بھی موجود تھے تقریب کا انتظام انتہائی معیاری تھا چوہدری فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ نے انسانیت کی عملی خدمت کرتے ہوئے جیل کے قیدیوں میں معیاری قسم کے تحائف تقسیم کیے روذے کی افطاری کے لیے ایک من کھجور کا انتظام کیا گیا نیز بچوں اور عورتوں کے لیے معیاری قسم کے نئے کپڑے بھی دیے گئے فرحت ضیاء کمال ایڈووکیٹ نے اس موقع پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قیدی بھی ہمارے بھائی ہیں عید کی خوشیوں میں انہیں شریک کرنا ہمارا مذہبی فریضہ ہے انہوں نے اعلی شخصیات کی موجودگی میں قیدیوں کے ساتھ برابری کی سطح پر نا صرف سلوک کیا بلکہ ہر قسم کی قانونی امداد دینے کا اعلان کیا
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments