جہلم(ادریس چودھری)چودھری تنویر احمد گجر گاؤں بھٹیال میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق علاقے کی ممتاز شخصیت چودھری تنویر احمد آف بھٹیال کو عید قربان کے دن اچانک دل کا دورہ پڑا۔ جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔ وہ چودھری بشیر احمد مرحوم کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔ ان کی نماز جنازہ عید کے دن بھٹیال کی مقامی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔ جس میں علاقے بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
top of page
bottom of page
Comments