جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)
گزشتہ روز پرائس مجسٹریٹس کی مزید محنت کی ضرورت نے بعض سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اس حوالے سے جامعہ منصوبہ بندی کی جائے یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر نے پرائس کنٹرول کمیٹی مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی اجلاس میں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں پیاز کی قیمتیں کافی بڑھ گئی ہیں جس کی وجہ سپلائی میں کمی تھی لیکن آئندہ چند روز میں مختلف علاقوں سے پیاز کی بڑی مقدار سپلائی ہونے سے قیمتیں کم ہو جائیں گی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے تمام مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹ میں مسلسل چیکنگ کریں اور قیمتوں میں غیر ضروری اضافے کو روکیں
Comentários