top of page

جہلم:چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹروں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا ہے ناقابل برداشت ھے ، ڈاکٹر حفیظ الرحمن


جہلم( پروفیسر خورشید ڈار)چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹروں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا ہے ناقابل برداشت ہے حکومت وقت قانون کے مطابق ملزمان کے خلاف ایکشن لیں ڈاکٹر حفیظ الرحمن جنرل سیکرٹری پی ایم اے جہلم۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹرز جو سرکاری فرائض سر انجام دے رہے تھے کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا یہ واقعہ ہر حوالے سے قابل مزمت ہے ہم حکومت وقت سے توقع کرتے ہیں کہ مروجہ قانون کے تحت ملزمان کے خلاف فلفور ایکشن لیا جائے گا بصورت دیگر متاثرہ ڈاکٹروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہڑتال بھی کی جا سکتی ہے بلاشبہ ہڑتال کے نتیجے میں جو مریض متاثر ہوتے ہیں ہمیں اس کا شدت سے احساس ہے بہرحال ہڑتال بعض اوقات مجبورا کرنا پڑتی ہیں ہم بحیثیت ڈاکٹرز دن ہو یا رات اپنی سروسز عوام کو دیتے رہتے ہیں اور عوام سے بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہمارے وقار کا خیال رکھا کریں پاکستان کے موجودہ حالات میں قانون پر عمل کرنے سے ہی ہم محفوظ رہ سکتے ہیں

0 comments
bottom of page