top of page

جہلم!پہلی خاتون ایس ایچ او انسپکٹر نازیہ کوثر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فانی دنیا سے کوچ فرما گئیں


جھلم(ڈاکٹرعمران جاویدخان) جہلم پولیس کی فرض شناس آفیسر اور پہلی خاتون ایس ایچ او انسپکٹر نازیہ کوثر زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے فانی دنیا سے کوچ فرما گئیں، اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن انسپکٹر نازیہ کوثر کمپلینٹ سیل جہلم میں تعینات تھیں،آپ نے محکمہ میں بطورِ ایس ایچ او، انچارج ہراسمنٹ سیل، انچارج کمپلینٹ سیل اور متعدد خدمات سر انجام دیں، آپ نے محکمہ پولیس میں تقریباً 21 سال اور 06 ماہ تک خدمات سر انجام دیں، آپنے سوگواران میں ایک بیٹا، دو بیٹیاں اور خاوند کو چھوڑا ہے، انسپکٹر نازیہ کوثر ایک فرض شناس آفیسر تھیں انکی محکمہ کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

0 comments
bottom of page