top of page

جہلم:پچاس ہزارووٹوں کی لیڈکو رات گئے شکست میں تبدیل کردیاگیا، آراو کے آفس پہنچنے پر ہم کو دھکے مار کر باہر نکال دیاگیا۔جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،حسن عدیل ایڈووکیٹ

جہلم(رانا عاصم سے)جہلم: حلقہ این اے 60 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارحسن عدیل نے الزام عائد کیا کہ پچاس ہزارووٹوں کی لیڈکو رات گئے شکست میں تبدیل کردیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 60 جہلم ون سے تقریباً الیکشن جیت گئے تھے، تینوں شہروں کی وارڈوں سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔ پچاس ہزارکی لیڈموجودتھی مگر رات گئے مجھے بتایاگیا آپ کی لیڈکم ہوتی جاری ہے۔ میرے آراو کے آفس پہنچنے پر ہم کو دھکے مار کر باہر نکال دیاگیا۔ آزاد امیدوار حسن عدیل نے کہا کہ ہمارے الیکشن ایجنٹس کو بھی بیٹھنے نا دیا گیا،آراوکو سکیورٹی اہلکاراٹھا کر لے گئے، کمرے سیل کردئیے گئےجس پر میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتاہوں۔ قانون اورآئین کی کھلی خلاف ورزی ہے، نیشن لیول پر بہت بڑی دھاندلی کی گئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے جو مینڈیٹ دیا اس کو چوری نہیں ہونے دوں گا، اس کے خلاف احتجاج اورقانونی چارہ جوئی کریں گے۔

0 comments
bottom of page