top of page

جہلم:پٹرول پمپس پر پیمانے کی ہیرا پھیری اور ناقص معیار کی اطلاعات ، معصوم شہری لٹنے لگے

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) ضلع بھر میں نجی پمپس پر پیمانے میں ہیرا پھیری اور ملاوٹ کی اطلاعات ، عوام کی طرف سے مقدار اور کوالٹی کی چیکنگ کے لئے ڈی ڈی انڈسٹریز اور اوگرا اسلام آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم اور گردو نواح میں نجی پٹرول پمپس پر پیمانے کی ہیرا پھیری اور ناقص معیار کی اطلاعات ہیں جس پر معصوم شہری لٹنے پر مجبور ھو گئے اور گاڑیوں کے انجنز متاثر ھو رہیے ہیں جبکہ آئے روز مختلف پٹرول پمپس پر شہریوں کی توں تکرار کا سلسلہ بھی دکھائ دیتا ھے دوسری طرف متعلقہ حکام اپنی زمہ داریوں سے غافل دکھائ دیتے ہیں جن کی کارکردگی دکھائی نہیں دیتی جو انکی خاموشی پر سوالیہ نشان ھے شہرہوں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر ، ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز اور دیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جارہا ھے اور اس آمید کااظہار کیا جارہا ھے کہ پٹرول پمپس پر پیمانوں اور معیار کی چینگنگ کا مربوط نظام وضع کیا جائے گا تاکہ معصوم شہری ھوشربا مہنگائ میں اس زیادتی اور ظلم سے بچ سکیں اور آنکی گاڑیاں بھی مکینیکل نقصانات سے محفوظ رہ سکیں ۔

0 comments
bottom of page