top of page

جہلم: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مسافر گاڑیوں کے سٹاپ ٹو سٹاپ کرائے کم نہ ہوسکے

Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر

ضلع جہلم میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مسافر گاڑیوں کے سٹاپ ٹو سٹاپ کرائے کم نہ ہو سکے جبکہ جہلم شہر میں رکشہ ڈرائیورز بھی من مرضی کے کرائے وصول کررہے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی عدم دلچسپی ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا دفتر آج تک پنجاب روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مقررکردہ کرایوں پر عمل درآمد کروانے میں مسلسل ناکام ہے اور مسافر پی آر ٹی اے کے مقررہ کردہ کرایوں سے کئی گنا زائد کرایوں کی ادائیگی کے بعد بھی باعزت سفر سے محروم ہیں۔ جہلم سے 15 کلومیٹر کا کرایہ 1سو روپے دھڑلے سے لیا جارہا ہے، جہلم سے جلالپور شریف کا سفر 45 کلو میٹر جبکہ کرایہ ساڑھے 3 سو روپے وصول کر رہے ہیں اگر کوئی مسافر احتجاج کرے تو عملہ مسافروں کو بے عزت کر کے گاڑیوں سے نیچے اتار نے کی دھمکیاں دینے سے بھی گریز نہیں کرتا۔ سیکرٹری آر ٹی اے سمیت ٹریفک پولیس ، پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے ذمہ داران سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ مسافروں نے چیئرمین ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی / ڈپٹی کمشنر سے سٹاپ ٹو سٹاپ اور اندرون شہر چنگ چی رکشوں کا کرایہ مقرر کرنے اور اس پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیاہے

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

留言

評等為 0(最高為 5 顆星)。
暫無評等

新增評等
bottom of page