جہلم ( پروفیسر خورشید علی ڈار)
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک نہیں پہنچ سکے اشیاء خوردونوش سمیت تمام اقسام کے کاغذ کی قیمت میں تین سو فیصد سے زائد کا اضافہ بازاروں میں درسی کتاب تمام اقسام کی سٹیشنری کاپیاں یونیفارم سکول شوز قمیتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہے ٹرانسپورٹرز نے 1000 روپے سے بڑھا کر 2000 کا اضافہ کر دیا ہے بچوں کے والدین کی چیخیں نکلنا شروع ہو گئی ہیں دوسری طرف دکانداروں کا کہنا ہے کہ درسی کتاب کی قیمت میں 500 سے 700 روپے تک اضافہ ہوچکا ہے میٹرک سائنس کی پریکٹل کاپیوں کی قیمت ساڈھے تین ہزار تک بڑھا دی گئی ہے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ گھریلوں ضروریات پوری نا ہونے کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ کرنا ہماری مجبوری ہے شہریوں نے نگران وزیراعظم پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی انتظامیہ کو متحرک کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے
Comments