جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایہ جات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا جنرل ویگن و بس سٹینڈ کا دورہ، ٹرانسپوٹرز سے ملاقات، پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے حساب سے شہریوں کوریلیف دینے کا حکم، تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد شہریوں کوریلیف فراہم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق جنرل ویگن و بس سٹینڈ پر پہنچ گئے، ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر جہلم مبین احسن اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد شہریوں کو دئیے جانے والے ریلیف بارے دریافت کئے جبکہ مسافروں کے ساتھ ملاقات میں ان سے نئے کرایہ جات بارے پوچھا، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات کی، ملاقات میں ٹرانسپورٹرز نے مختلف مسائل پر ڈپٹی کمشنر کی توجہ مبذول کروائی اور درخواست کی کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کے مسائل جلد حل کروائے جائیں جس پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کوہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے ریلیف دے دیا گیا ہے، اب اس ریلیف کو عام آدمی تک پہنچانے کی ذمہ داری ہماری ہے ٹرانسپورٹرزکرایہ جات میں کمی کو از خود نافذ کریں بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ کو ایکشن لینا پڑے گا۔
top of page
bottom of page
Comments