top of page

جہلم:پولیو کے خاتمے کیلئے پانچ روزہ مہم انتہائی کامیابی سے جاری،مہم کی سخت نگرانی



جہلم(ادریس چودھری )پولیو کے خاتمے کیلئے پانچ روزہ مہم انتہائی کامیابی سے جاری ہے اور اس مہم کی سخت نگرانی کی جارہی ہے اس مہم کے دوران 2لاکھ 84ہزار سے زائد بچوں کوگھر گھر جا کر پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جارہے ہیں تمام ٹیموں کے سپروائزر مہم کی سخت نگرانی کریں کوئی ایک بچہ بھی ویکسین سے محروم نہیں رہنا چاہئیے یہ مہم ہمارا قومی فریضہ ہے اور اس میں کسی قسم کی لاپرواہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات ضلع جہلم میں جاری پانچ روز ہ پولیو مہم کے سٹاف کی اچانک چیکنگ کرتے ہوئے کہی انہوں نے محکمہ صحت کے عملہ سے پولیو مہم بارے تفصیلات معلوم کیں اور مختلف شہریوں کے گھر وں میں جا کر ان سے پولیو مہم بارے آگاہی حاصل کی، ڈی سی جہلم نے سی او ہیلتھ جہلم کو ہدایت کی کہ وہ اس پانچ روزہ مہم کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page