top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم پولیس کے 9 پولیس افسران کو انکے اہلخانہ کی موجودگی میں اگلے عہدے پر ترقی دے کر رینگ لگا دیے گئے



جہلم(ظہیر عباسJhelumnews.uk)جہلم پولیس کے 09 پولیس افسران کو انکے اہلخانہ کی موجودگی میں اگلے عہدے پر ترقی دے کر رینگ لگا دیے گئے، تفصیلا ت کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، ایس پی انویسٹیگشن جہلم محمد حسیب راجہ اور ڈی ایس پی لیگل سید غلام عباس شاہ نے ترقی پانے والے افسران کے اہلخانہ کی موجودگی میں ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے اور مبارکباد دی،ترقی پانے والوں میں 01 سب انسپکٹر اور 08 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز شامل ہیں،ترقیاب ہونے والوں میں سب انسپکٹر ریاض احمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمران شاہد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر سہیل احمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر شفیق احمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمدحفیظ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر طاہر شبیر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر تنویر احمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ارشد محمود اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر رئیس احمد شامل ہیں،اس موقع پر تمام ترقیاب افسران نے محنت اور ایمانداری سے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،دعاگو ہوں کہ آپ کے لئے ترقی کا سلسلہ جاری و ساری رہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہیکہ آپ سب اپنی ذمہ داری کو ایمانداری اور لگن سے سرانجام دیتے ہوئے ‏اپنی بھر پور صلاحیتوں کو شہریوں کی خدمت کے لیے بروئے کار لائیں، اپنے اختیارات کو مخلوق کی آسانی اور انصاف کی فراہمی کے لیے استعمال کریں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page