top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم پولیس کے 45 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی دے کر رینگ لگا دیئے گئے

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان )جہلم پولیس کے 45 کانسٹیبلز کو انکے اہلخانہ کی موجودگی میں ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی دے کر رینگ لگا دیے گئے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک عقیل عباس، ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجبار، ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم مسعود مظہر اور ترقی پانے والے افسران کی فیملی نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے اور مبارکباد دی،ترقی پانے والوں میں 40 مرد افسران اور 05 لیڈی افسران شامل ہیں، اا موقوہ پر صی پی او نہلم کا کہنا تھا کہ میں دعاگو ہوں کہ آپ کے لئے ترقی کا سلسلہ جاری رہے، اپنی ذمہ داری کو ایمانداری اور لگن سے سرانجام دیتے ہوئے ‏اپنی بھر پور صلاحیتوں کو شہریوں کی خدمت کے لیے بروئے کار لائیں، یہ رینک آپ کے پاس اللہ کی امانت ہے اپنے اختیارات کو مخلوق کی آسانی اور انصاف کی فراہمی کے لیے استعمال کریں


۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page