top of page

جہلم پولیس کے 3 اے ایس آئیز کو ایس آئیز جبکہ 7 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز کے عہدے پر ترقی

 جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر Jhelumnews.uk) جہلم پولیس اہلکاروں کو ترقیاں  دے دی گئی جہلم پولیس کے 03 اے ایس آئیز کو ایس آئیز جبکہ 07 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز کے عہدے پر ترقی دے کر رینگ لگا دیے گئے  تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس کے اہلکاروں کو ترقیاں دے دی گئیں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک عقیل عباس اور ڈی ایس پی لیگل سید غلام عباس شاہ نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے اور مبارکباد دی ترقی پانے والوں میں کل 10 پولیس افسران شامل ہیں دعاگو ہوں کہ آپ کے لئے ترقی کا سلسلہ جاری رہے اپنی ذمہ داری کو ایمانداری اور لگن سے سرانجام دیتے ہوئے ‏اپنی بھر پور صلاحیتوں کو شہریوں کی خدمت کے لیے بروئے کار لائیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ یہ رینک آپ کے پاس اللہ کی امانت ہے اپنے اختیارات کو مخلوق کی آسانی اور انصاف کی فراہمی کے لیے استعمال کریں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ 

0 comments
bottom of page