top of page

جہلم:پولیس کے انسپکٹر منظور احمد 40 سال ملازمت مکمل کرنے پر ریٹائرڈ ھو گئے الوداعی تقریب کا انعقاد

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان )جہلم پولیس کے انسپکٹر منظور احمد 40 سال ملازمت مکمل کرنے پر ریٹائرڈ ھو گئے ، ڈی پی او آفس میں آن کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، اور انچارج برانچز نے الوداعی تقریب میں شرکت کی ،

انسپکٹر منظور احمد نے 40 سالہ سروس کے بعد محکمہ سے ریٹائر ہوئے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ریٹائر ہونے والے آفیسر کی محکمہ کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ جب ہم ریٹائر ہوں تو ہمیں اطمینان ہو کہ ہم نے نا انصافی نہیں کی ہو ، ہر سفر کا ایک اختتام ہوتا ہے، اختتام سفر عزت کے ساتھ ہونا اللہ کی عطا ہے ، انسپکٹر منظور نے اس موقعہ پر کہا کہ محکمہ پولیس نے عزت دی، سروس کے دوران فرض کو ذات اور فیملی سے آگے رکھنا پڑتا ہے،

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ریٹائرڈ آفیسر کو اعزازی شیلڈز پیش کیں،


0 comments
bottom of page