top of page

جہلم پولیس کے احسن اقدامات،5 لاکھ کی ہیرے کی انگوٹھی،موبائل فونز ان کے مالکان کے حوالے کر دیئے



جہلم (ادریس چودھری)جہلم پولیس کے احسن اقدامات، تفصیلات کے مطابق کلیم عبّاس ASI اور انکی ٹیم نے دوران سفر ایک فیملی کی ہیرے کی انگھوٹھی مالیتی 5 لاکھ گم گئی جو ڈھونڈ کر انکے حوالے کر دی،پنڈدادنخان پولیس کے کانسٹیبل نوید الحسن نے گجرات کےشہری کا گم شدہ موبائل فون ڈھونڈ کر انکے حوالے کر دیا،جبکہ ڈی پی او آفس جہلم میں آئے ہوئے بزرگ شہری جو کے اپنا موبائل فون آئی فون بھول گئے، انچارج ہیڈ کانسٹیبل عدنان احمد نے بابا جی سے خود رابطہ کر کے انکا قیمتی موبائل انکے حوالے کر دیا ، شہریوں نے جہلم پولیس کے احسن اقدامات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جہلم پولیس شہریوں کی خدمت اور حفاظت میں مصروف عمل ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page