جہلم (Jhelumnews.ukڈسٹرکٹ رپورٹر) جہلم پولیس کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کل مال مسروقہ برآمد 31 لاکھ 48 ہزار 800 روپے اور 04 گینگ گرفتار تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرناصر محمود باجوہ کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل / اندھے قتل، چوری، ڈکیتی، رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ، ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جس کے لئے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے، اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے ضلع کے داخلی وخارجی پوائنٹس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے گزشتہ ماہ میں کل 85 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے 13 مجرمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ 58 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا قتل کے 05 مقدمات درج، جن میں 15ملزمان گرفتار جرائم برخلاف مال کے 149 مقدمات درج 55 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن سے 31 لاکھ 48 ہزار 800 روپے کا مال مسروقہ برآمد، 04 گینگ ٹریس 03 راہبری گینگ کے 13 ملزمان گرفتار، جن سے برآمدگی 05 لاکھ 24 ہزار 800 روپے نقدی، موبائل، موٹر سائیکل اور 07 پسٹلز معہ راونڈز برآمد، موٹر سائیکل چور گینگ کے 02 ملزمان گرفتار، جن سے 03 موٹر سائیکل، 03گارڈر، کل ممالیتی 04 لاکھ 55 ہزار روپے برآمد، منشیات کے 59 مقدمات درج جبکہ 61 ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے چرس77 کلو، ہیروئن 10 کلو 100 گرام اور شراب کی 424 بوتلیں برآمد غیر قانونی اسلحہ کے 52 مقدمات درج، 52 ملزمان گرفتار، جن سے پسٹلز 38 عدد، کلاشنکوف 01 عدد، رائفل 05 عدد، گن 12 بور 07 عدد، ریوالور 02 عدد اور 1045 راونڈز برآمد، پتنگ بازی کے 02 مقدمات درج 02 ملزمان گرفتار، جن سے 200 پتنگیں اور 101 ڈوریں برآمد قمار بازی کے 05 مقدمات درج،25 ملزمان گرفتار، جن سے ریکوری قمار بازی کی رقم 01 لاکھ 05 ہزار 860 روپے، 01 عدد موٹر سائیکل، 22 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد، مکمل چالان کی شرح 60 فیصد رہی محکمانہ احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد ہوتے ہوئے پولیس افسران و ملازمین کے105 شوکاز نوٹس کے متعلق سزا و جزاء کے احکامات جاری کیے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 1929 چالان جس پر 07 لاکھ 34 ہزار 100روپے کا جرمانہ کیا گیا پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات میں 7000 افراد نے استفادہ حاصل کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 309 سائلین کی شکایات کو سنا اور ان پر احکامات جاری کیے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments