جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk)جہلم پولیس کی جانب سے پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے آغاز کے حوالے سے ڈی پی او آفس جہلم میں تقریب کا انعقاد،تفصیلات کے مطابقپولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں مختلف جامعات اور کالجز کے طلباء و طالبات نے شرکت کی،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے شرکاء کے ساتھ ملاقات کر کے پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا،پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا اور شہریوں اور پولیس کے درمیان روابط کو مضبوط کرنا ہے،پولیس انٹرنشپ پروگرام دو مراحل پر مشتمل ہے جو دو ہفتے جاری رہے گا،پہلے مرحلے میں شرکاء کو آگاہی لیکچرز دیے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں پولیس پریکٹیکل ورک سیکھایا جائے گا،پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے شرکاء پولیس کے ساتھ عملی کام کرکے پولیس اور عوام کے درمیان ایک سفیر کا کردار ادا کر سکتے ہیں،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام شہریوں اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔
top of page
bottom of page
Comments