top of page

جہلم:پولیس کی بڑی کاروائی، پولیس کا مسلح ڈکیتی کی واردت پر 15 کال پر فوری ایکشن، 2 ملزمان گرفتار

جہلم (چودھری سہیل عزیز)ایس ایچ او جلالپور شریف عثمان تصدق جنجوعہ اور ان کی پولیس ٹیم کی بڑی کاروائی، پولیس کا مسلح ڈکیتی کی واردت پر 15 کال پر فوری ایکشن، 2 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او جلالپور شریف عثمان تصدق جنجوعہ اور ان کی پولیس ٹیم ڈکیتی کی 15 کال پر فوری ایکشن کرتے ہوئے موقع پر پہنچی تو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے،پولیس پارٹی نے موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے 2 مسلح ملزمان کو موضع نگیال ڈیرے میں گھیراو کر کے گرفتار کر لیاملزمان نے پولیس سے مزاحمت اور فائرنگ بھی کی، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس پارٹی موثر حکمت عملی کے تحت محفوظ رہی، گرفتار ملزمان کی شناخت غلام رسول اور کلیم اللہ کے ناموں سی ہوئی،ملزمان خود کو سرکاری افسر ظاہر کر کے سادہ لوح شہریوں کو لوٹتے تھےملزمان سے سرکاری نمبر پلیٹ والا ویگو ڈالا، رائفل کلاشنکوف اور رائفل 12 بور معہ بڑی تعداد ایمونیشن برآمد ہوا، ملزمان مختلف مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں،برریمانڈ ملزمان سے مزید برآمدگی متوقع ہے ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نےجلالپور شریف پولیس کو شاباش دی اور کہاپولیس اور شہریوں کی جان پہ حملہ آور ہونے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page