top of page

جہلم پولیس کی اہم کاروائی،02شراب سپلائر ملزمان سمیت شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والا ملزم گرفتار


جہلم پولیس کی اہم کاروائی،02شراب سپلائر ملزمان سمیت شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ(محمدنبیل حسن)جہلم پولیس کی اہم کاروائی،02شراب سپلائر ملزمان سمیت شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والا ملزم گرفتار، سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے02شراب سپلائر ملزمان اعجاز احمد اور طاہر محمود کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے 10/10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ہے۔جبکہ سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کی شناخت عتیق الرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں،منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

0 comments
bottom of page